FIRQA PARASTI

سم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

یہ فرقہ پرستی ، مسلک بندی، دیوبندی، بریلوی، وہابی وغیرہ کا دینِ اسلام میں قطعی کوئی تصور نہیں ہے۔ اللہ کا دین یعنی دینِ اسلام ایک

خالص اور مکمل دین ہے۔

۔۔۔۔۔۔آج میں نے تمھارے لیے دین کو کامل کر دیا۔۔۔۔۔۔
( سورة المآئدة : 5 ، آیت : 3 )


یقینا ہم نے اس کتاب کو آپ کی طرف حق کے ساتھ نازل فرمایا ہے ، پس آپ اللہ ہی کی عبادت کریں، اسی کے لیے دین کو خالص کرتے ہوئے۔
( سورة الزمر : 39 ، آیت : 2 )


دینِ اسلام میں کوئی ملاوٹ نہیں اور نہ اس پر کسی فرقے یا مسلک کا کوئی لیبل ہی لگا ہوا ہے!

فرقہ پرستی کے بارے میں یہ ہے ایک قرآنی آیت


بے شک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیااور گروہ گروہ بن گئے، (اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں،

بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے۔ پھر اِن کو ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے۔
( سورة الانعام : 6 ، آیت : 159-160 )


اور یہ ہے فرقہ پرستی کے بارے میں ایک مستند حدیث

حضرت عبداللہ بن عمر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

'میری امّت پر بھی وہ حالات آئیں گے، جو بنی اسرائیل پر آئے تھے۔ بنی اسرائیل (72) فرقوں میں بٹ گئی تھی ۔ میری امّت (73) فرقوں میں بٹ

جائے گی۔ لیکن ایک فرقہ کے سوا باقی تمام فرقے جہنم میں جائیں گے۔'

صحابہ اکرام (رضوان اللہ عنہم اجمعین) نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، یہ کون سا ایک فرقہ ہوگا ؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ' جو میری اور میرے صحابہ (رضوان اللہ عنہم اجمعین) کی سنّتوں پر عمل پیرا ہوگا۔'
(جامع ترمذی ، کتاب الایمان ، باب: افتراق)


پھر سوال ہوگا کہ لوگوں کو کس طرح پہچانیں ؟

اس بارے میں یہ ہے اللہ کا فرمان

اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک (ہی) مرد و عورت سے پیدا کیا ہے اور قومیں اور قبیلے بنا دیے تاکہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو۔ اللہ

کے نزدیک تم سب میں سے باعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے۔ یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے۔
( سورة الحجرات : 49 ، آیت : 13 )



اس لئے ، خدارا۔۔۔۔۔ ۔ صرف اور صرف اللہ کے خالص اور مکمل دینِ اسلام پر قائم رہئے اور اللہ کی رسّی یعنی قرآن الکریم کو تھام لیجئے۔

اور تم سب کے سب اللہ کی رسّی (قرآن) کو مضبوطی سے تھام لو اور بکھر نہ جاؤ۔
( سورة آل عمران : 3 ، آیت : 103 )


آج فرقہ پرستی اور مسلک بندی نے مسلمانوں کو پوری دنیا میں ذلیل و خوار کر رکھا ہے ، کیونکہ مسلمانوں نے اللہ کی مقدس کتاب قرآن مجید کو چھوڑ دیا ہے۔ ملاحظہ کیجئے:

اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کہیں گے ، اے میرے رب، میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔
( سورة الفرقان : 25 ، آیت : 30 )


اور یہ ہے ایک مستند حدیث

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: ایک وقت ایسا ہوگا، جب مسلمان ذلیل و خوار ہو رہے ہوں گے۔

صحابہ اکرام (رضوان اللہ عنہم اجمعین) نے پوچھا: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)، کیا اس وقت مسلمان تعداد میں کم ہوں گے ؟

آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: نہیں، تعداد تو ان کی بہت ہی زیادہ ہوگی ، مگر وہ لوگ بھٹک گئے ہوں گے، یعنی اللہ کی رسّی حبْلِ اللہ

یعنی قرآن کریم کو چھوڑ دیا ہوگا۔
( الصحیح البخاری )


کیا اللہ کے فرمان اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ارشاد کے بعد بھی ہم اپنے آپ کو فرقہ پرستی اور مسلک بندی کے جال میں پھنسا کر

رکھیں گے؟ اور اللہ کی کتاب قرآن کریم کو نہیں تھامیں گے ؟؟

کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے لے کر تبع تابعین اور سلف صالحین کا کوئی فرقہ یا مسلک تھا ؟ 

No comments:

Post a Comment

Labels

AMAZAING (5) AMAZING (28) ANIMAL (7) ANTIVIRUS (13) ARCHITECTURE (13) AUDI (2) BIG (3) bikes (7) BIRD (2) BIRDS (2) bmw (1) BOOKS (4) BUGATTI (1) CAR (26) CHEATS (5) CREATIVE (19) CUTE (2) DESIGN (27) FACTS (14) FERRARI (1) FORD (1) funny (5) GAMES (1) HISTORY (3) HOME (2) HONDA (2) HUMMER (1) IMRAN SERIES (2) info (2) INSECTS (2) INTERESTING (14) INTERNET (1) islam (26) JAGUAR (1) JEEP (1) LAMBORGHINI (1) LANDSCAPE (11) MERCEDES (1) MOBILE (13) NATURE (16) PICTURES (99) PLANT (3) PORCHE (1) quotes (2) RECORD (5) softwares (40)

Popular Posts